عشق آباد ہی میں ترکمانستان کا سب سے بڑا اور وسطی ایشیا کا پانچواں بڑا مشرقی بازار واقع ہے، اس میں 2155دکانیں قائم ہیں۔ دور سے دیکھنے میں یہ قالینوں کی کوئی بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے ۔ یقیناً یہاں ترکمانستان میں بننے والے قالین بھی بڑی تعداد میں بکتے ہیں تاہم دستکاری کا سامان بھی ہوتا ہے ، ریشم بھی، جیولری،جینز، لانڈری سوپ،پلاسٹک بیگز اور چاول کے بڑی بڑی بوریاں بھی نظر آتی ہیں۔ اتوار کے روز یہاں رش کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بازار میں کاروبار کرنے والے ہائی سپیڈ کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
