’’بگ سی‘‘ کے بارے میں جانئے وہ باتیں جو آپ نے کبھی سنیں نہ پڑھیں

صفدرحنیف

’بگ سی‘ یا ’ بگ سی سپر سنٹر‘گروسری اور جنرل مرچنڈائزنگ ریٹیلر کمپنی ہی، اس کا ہیڈکوارٹر بنکاک، تھائی لینڈ میں قائم ہے۔ اس وقت ’ بگ سی‘ تھائی لینڈ میں’ ٹیسکو لوٹس‘ کے بعد دوسری بڑی ہائپرمارکیٹ آپریٹر ہے۔یہ کمپنی تین ممالک ، تھائی لینڈ، ویت نام اور لائوس میں کاروبار کررہی ہے۔’بگ سی‘ اور اس کی سبسڈریز تھائی لینڈ میں 697سٹورز چلا رہی ہے۔
’بگ سی‘ سنٹرل گروپ والوں نے 1993ء میں قائم کی۔ دراصل سنٹرل گروپ نے ’سنٹرل سپر سٹور‘ کے نام سے پہلا سٹور وانگ سوانگ انٹرسیکشن پر کھولا تھا۔ یہ سنٹرل ڈیپارٹمنٹ سٹور کا سبسڈری تھا۔یہاں گروسری میں کاروبار ہونے لگا۔ پھر کپڑے بھی شامل کرلئے گئے۔ یہ سپر سٹور سیلف سروس کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔ تاہم پہلی ’بگ سی ہائپرمارکیٹ‘ پندرہ جنوری994ء کو بنکاک کی چھائنگوٹانا روڈ پر قائم ہوئی۔ ’’بگ سی‘‘ دراصل ’بگ سنٹرل‘ کا مخفف ہے۔

سن995ء ہی میں’ سیو ون‘ کو خرید کر ’بگ سی سپر سنٹر‘ میں تبدیل کردیا گیا۔ یہ بنکاک سے باہر اس چین کا پہلا سٹور تھا۔ اسی سال سنٹرل سپرسٹور کمپنی لیمیٹڈ نے اپنا نام تبدیل کرکے ’ بگ سی سپرسنٹر پبلک کمپنی لیمیٹڈ‘ رکھ لیا۔ اگلے برس بانگ پھلی میں ’بگ سی‘ نے سنگل فلور سٹور متعارف کرایا۔ ایک ایسا سٹور جو 12ہزار مربع میٹر پر مشتمل تھا۔ اس کا لے آئوٹ اور تزئین و آرائش شاپنگ میں سہولت پیدا کرتی تھی۔ یہ ایک ایسا سٹور تھا جو نہایت کم اخراجات کے ساتھ قائم ہوسکتا تھا۔

سن997ء میں ایشیا میں معاشی بحران آیا تو ’بگ سی سپر سنٹرپبلک کمپنی لیمیٹڈ نے فرانسیسی ’ گروپ کیسینو‘ کے ساتھ اتحاد کرلیا۔ اس گروپ کے بڑے بڑے سٹور ہیں۔ گروپ کیسینو نے سن 1999ء میں بگ سی کی30 ملین شئیرز خرید لئے۔ یوں یہ گروپ بگ سی کمپنی کا سب سے بڑا شئیر ہولڈر بن گیا۔ پھر ’ بگ سی‘ گارمنٹ بزنس کو فروخت کردیا گیا تاکہ صرف ریٹیل پر یکسوئی کے ساتھ کام کیاجائے۔

سن 2000ء میں بگ سی نے اپنے اوقات کاروبار صبح آٹھ بجے سے آدھی رات تک کرلئی، ساتھ ہی ویب سائٹ بھی لانچ کرلی۔ دوبرس بعد ’ہارڈ ڈسکائونٹ سپرمارکیٹ چین‘ قائم کرلی، اس کا نام تھا:’’ لیڈر پرائس بائی بگ سی‘‘۔ یہ گروپ کیسینو کے برانڈ ’ لیڈر پرائس‘ کے ساتھ اشتراک کا نتیجہ تھا۔ اسی سال بگ سی نے اپنا پہلا کریڈٹ کارڈ متعارف کرایا جس کا نام تھا:’’ بگ سی کریڈٹ کارڈ‘۔ایک اور کارڈ بھی تھا:’ بگ سی ہائیر پرچیز‘۔ 2002ء میں ’بگ سی فائونڈیشن‘ قائم کرلی۔ اس کا بنیادی مقصد مستحق بچوں کو تعلیم کے شعبہ میں تعاون فراہم کرنا تھا۔ معاشرہ میں مختلف زیادتیوں کے شکار اور منشیات کے کاروبار میں ملوث لڑکوں کو تعلیم کے مواقع دینا بھی اس فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد میں شامل تھا۔

سن 2005ء میں ’بگ سی‘ نے ’کومپیکٹ سٹور‘ کے تصور کو وسعت اور ترقی دی۔ ایک کومپیکٹ سٹور کے لئے 300سی00 ملین بات(تھائی کرنسی) کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے جبکہ اس کا رقبہ بھی پانچ ہزار سے چھ ہزار مربع میٹر تک ہوتا ہے۔ جبکہ بگ سی کے سٹینڈرڈ سٹور کے لئے چھ سو سے سات سو ملین بات کی سرمایہ کاری مطلوب ہوتی ہے۔ مئی 2005ء میں ’بگ سی شاپر کارڈ‘ متعارف کرایا گیا جوکہ ’ہائر پرچیز کارڈ‘ تھا۔

سن 2006ء میں ’لیڈر پرائس بائی بگ سی‘ کو’منی بگ سی‘ کا نام دیدیا گیا۔ یہ ایک ایسا کنوئینس سٹور ہے جو 24گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ 2010ء میں بگ سی نے ایک نیا برانڈ سٹور فارمیٹ دیا، ’بگ سی جونئر‘ْ جو کومپیکٹ سٹور اور سپرمارکیٹ کی درمیانی شکل تھی۔

 بگ سی نے صرف تھائی لینڈ ہی کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ومحور نہ بنایا بلکہ بیرون ملک بھی اپنے پائوں پھیلانے کے لئے منصوبہ تیار کیا۔سن 2003ء میں ’بگ سی‘ نے پہلی بار بیرون ملک ’ویت نام‘ میں ’کورا ہائپرمارکیٹ‘ کو ایک نیا نام دے کر کاروبار کا آغاز کیا۔ یہ سٹورز ’ویندیمیا‘ نامی کمپنی کی ملکیت تھے تاہم پھر کیسینو نے ویندیمیا کو خرید لیا۔ اب ان سٹوروں کو ’بگ سی سپر سنٹر‘ کا نام دیدیا گیا۔ 2010ء میں بگ سی نے اعلان کیا کہ وہ لائوس میں اپنا پہلا سٹور کھولنے جارہی ہے۔ چنانچہ یہ سٹور 2012ء کے اواخر میں لائوس میں بھی یہ ہدف حاصل کرلیا گیا۔

نومبر010ء میں بگ سی نے کیری فور کی 42 برانچیں 35.4بلین بات کے عوض خرید لیں۔ اب گروپ کیسینو 111ہائپر مارکیٹوں کی مالک بن گئی جبکہ ٹیسکو کی7 ہائپرمارکیٹیں تھیں۔تاہم اگر سب فارمیٹس کو شامل کیا جائے تو پورے ملک میں ٹیسکو کے 704سٹور تھے۔ مارچ011ء میں کیری فور کی پہلی ہائپر مارکیٹ کا نام ’ بگ سی‘ ہوگیا۔

’بگ سی‘ درج ذیل سٹور فارمیٹ میں کاروبار کررہی ہی:

  • بگ سی سپر سنٹر: یہ اوسط اور کم آمدن والے کسٹمرز کے لئے ہے۔ اس وقت پورے ملک میں 105بگ سی سپر سنٹرز کاروبار کررہے ہیں۔
  • بگ سی ایکسٹرا: اس ہائپرمارکیٹ میں اوسط اور اونچے درجے کے کسٹمرز آتے ہیں۔ ان کی تعداد 15ہے۔
  • بگ سی جمبو: ہول سیلرز اور زیادہ افراد والے خاندان یہاں خریداری کرنے آتے ہیں۔ تاحال تھائی لینڈ میں دو بگ سی جمبو کاروبار کررہے ہیں۔
  • بگ سی مارکیٹ: یہ سپر مارکیٹ ہے جس کا ہدف اوسط یا کم درجے کی آمدنی والے ہیں۔ یہ روایتی سپرمارکیٹس سے بالکل مختلف مارکیٹ ہوتی ہے۔ زیادہ تر فوڈ آئٹمز دستیاب ہوتی ہیں۔ پورے ملک میں 31 بگ سی مارکیٹیں ہیں۔
  • منی بگ سی: ان سٹورز کا ہدف بھی اوسط درجے یا کم آمدنی والے کسٹمرز ہی اس کا ہدف ہیں۔اس سٹور کا اوسط سائز 80سی50 مربع میٹر ہوتا ہے اور چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ اب تک ان کی تعداد 394ہے۔
  • پیو بائی بگ سی: یہ میڈیکل سٹورز ہیں۔ فارماسیوٹیکل ، ہیلتھ اور بیوٹی سے متعلقہ سامان بھی دستیاب ہوتا ہے۔ زیادہ تر پیور ڈرگ سٹور بگ سی ہائپر مارکیٹوں اور بگ سی مارکیٹوں میں ہوتے ہیں۔ ان کی تعداد 134ہے۔

GET THE BEST DEALS IN YOUR INBOX

Don't worry we don't spam

Retailer Pakistani
Logo