لفظ ازبک کا مطلب حقیقی/اصل (اوز) رہنما(بک) ہے۔اس ملک کا باضابطہ نام جمہوریہ ازبکستان ہے، (landlocked) یہ خشکی میں محصورملک ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب و شمال میں قازقستان، مشرق میں کرغزستان اور تاجکستان اور جنوب میں افغانستان اور ترکمانستان سے ملتی ہیں۔ لیختینستائن کے بعد یہ دنیا کا واحد ملک ہے جو چاروں طرف سے ایسے ممالک میں گھرا ہے جو خود بھی سمندر سے محروم ہیں۔ انگریزی میں اسے ڈبلی لینڈ لاکڈ کنٹری (doubly landlocked country) کہا جاتا ہے۔ ملک کی قومی زبان ازبک ہے جو ایک ترک زبان ہے، ترکی اور دیگر ترک زبانوں سے ملتی جلتی ہے۔ چند ذرائع کے مطابق ملک کی کل آبادی کا تقریباً 42 فیصد تاجک النسل ہیں۔
دنیا کی معروف گزرگاہ شاہراہِ ریشم کا کچھ حصہ اْس علاقے میں تھا جسے اب اْزبکستان کہا جاتا ہے۔ کوئی وقت تھا جب اِس شاہراہ کو تجارتی دْنیا میں نہایت اہم مقام حاصل تھا۔ تقریباً دوسری صدی قبل از مسیح سے لے کر پندرہویں صدی کے آخر تک اِس شاہراہ کو تجارت کے لیے اِستعمال کِیا جاتا تھا۔ لیکن پھر تجارتی مال سمندری راستوں کے ذریعے یورپ سے بھارت لے جایا جانے لگا جس کی وجہ سے اِس شاہراہ کی اہمیت کم ہو گئی۔
آئیے ! اب کچھ تذکرہ یہاں کی ریٹیل بزنس کی دنیا کا، سن 2015ء ازبکستان میں ریٹیلنگ اور گروسری ریٹیلرز کے لئے نسبتاً مشکلات بھرا سال رہا۔ روس پر مغربی اقتصادی پابندیوں کے سبب ازبکستان کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابل تیزی سے نیچے گری۔ اس صورت حال میں بیشتر اشیائے صرف کی قیمتیں تیزی سے آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بالخصوص امپورٹیڈ مصنوعات کی۔ یوں خریداروں کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔ اس دوران ایک اہم واقعہ یہ ہوا کہ ہزاروں بلکہ لاکھوں ورکرز اور مزدور روس سے واپس ازبکستان پہنچ گئے، اس سے ازبکستان کے ریٹیلرز کا کاروبار کچھ چمک گیا۔ روس میں انھیں ملازمتوں سے فارغ کردیاگیاتھا یا پھر ان کے معاوضے اس قدرکم کردئیے تھے کہ ان ورکرز کا روس میں مزید کام کرنا ممکن نہیں تھا۔ جہاں تک جدید ریٹیلنگ کا تعلق ہے، یہاں چند ایک ہی سٹورز کی چینز کام کررہی ہیں۔ بحیثیت مجموعی روایتی ریٹیلنگ کرنے والے آزاد منش تاجر ہی انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں۔یہاں ریٹیل انڈسٹری کا مستقبل کیاہے؟ ماہرین کے تجزیوں کے مطابق ملکی آبادی میں اضافہ اسی تناسب میں جاری رہے گا ، اس کا اثر ری ٹیل انڈسٹری پر مثبت پڑے گا۔2020ء تک ازبکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جدیدریٹیلنگ کی طرف ملتفت ہوگی۔
GET THE BEST DEALS IN YOUR INBOX
Don't worry we don't spam
