کوئی بھی کاروبار جب شروع کیا جائے تو چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو کاروبار کی کامیابی و ترقی کے امکانات کم ہوتے چلے جائیں گے،
اول: ہر کاروبار ہر فرد نہی کر سکتا جس شعبہ زندگی کے متعلق آپ کو بنیادی معلومات ہی نہ ہو اور نہ ذاتی تجربہ ہو اور نہ آپ کے کسی گھر کے فرد یا کاروباری شراکت دار کا کوئی تجربہ ہو اس میدان میں قدم نہ رکھیں
دوم: شہر اور آبادی کی ضروریات کی تحقیق کریں کہ جو شعبہ آپ نے چنا کیا علاقہ میں اس شعبہ کی ضرورت ہے بھی یا نہی
سوم: کوئی بھی کاروبار شروع کریں تو اپنا مکمل سرمایا لگانے کی بجائے کم از کم آدھا محفوظ رکھیں جو پہلے چار چھ ماہ کے اخراجات کی ادائیگی کےلئے ہو
چہارم: کوئی بھی کام کسی ایک کاریگر کے مرہون منت نہ ہو یا تو خود اس کام کا بنیادی تجربہ حاصل کریں یا کاریگر کے متبادل بھی فرد آپ کے پاس ہو تو تاکہ اگر وہ فرد چھوڑے تو کاروبار بلکل بند نہ ہو جائے یا وہ فرد آپ کو بلیک میل نہ کر سکے
پنجم: آج کل کا زمانہ تشہیر اور دیکھاوے کا زمانہ ہے اپنے کاروبار کےلئے دوکان یا دفتر کو خوبصورتی سے سجائیے اور خوب تشہیر کئجیے
ششم: مارکیٹ میں پہلے سے موجود مقابلہ پر موجود افراد سے بہتر اور کچھ اضافی خدمات مہیا کئجیے تاکہ گاہک آپ کی طرف متوجہ ہو سکیں
ہفتم: کسی بھی کاروبار کی لوکیشن جگہ کا انتخاب کرتے وقت دو باتوں کو ذہن میں رکھیے
اول: جو کام آپ کرنے جا رہے ہیں اس کام کا کرنے والا اس علاقہ میں کوئی اور نہ ہو تاکہ سارے علاقہ کے گاہک آپ کے پاس آئیں
دوئم: جس شعبہ کا کام کرنے لگے ہیں اس کام کی پہلے سے موجود مارکیٹ جہاں کئی لوگ وہی کام کررہے ہوں ان کے قریب دوکان بنائیں تاکہ جو لوگ دور دراز سے اس کام کی مارکیٹ میں آتے ہیں ان کی نظروں میں آپ فورا آ جائیں
ہشتم: اپنی بھرپور منصوبہ بندی اور محنت کے ساتھ اپنے رب پر ایمان رکھئیے اور اس سے دعا کئجیے کہ آپ کو رزق حلال کمانے کی توفیق دے اور آپ کے کاروبار میں برکت ڈالے
نہم: جب بھی کوئی کام شروع کریں کسی دوسرے فرد کے کاروبار کو تباہ کرنے یا اس کو نقصان پہنچانے کی نیت نہ رکھیں کیونکہ جس کام کی بنیاد منفی ہو اس سے خیر برآمد نہی ہو سکتا