ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی سب سے بڑی چین اب فیصل آباد میں بھی

پاکستان کی سب سے بڑی ڈیپارٹمنٹل سٹور چین ‘چیز اپ'(CHASE UP) کراچی اور ملتان میں کامیاب کاروبار کرنے کے بعد اب فیصل آباد میں بھی اپنا سٹور کھولنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔  سن1984 میں کراچی میں اپنا پہلا ڈیپارٹمنٹل سٹور کھولنے والے کاروباری ادارے کے حالیہ اعلان کے مطابق فیصل آباد میں اس کا سٹور سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر کھلے گا اور یہاں بھی تمام اشیا ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔ سٹور پر گروسری، کاسمیٹکس،گارمنٹس، کراکری اور آرٹیفشل جیولری سمیت بہت کچھ خریداروں کے لئے موجود ہوگا، جنھیں شاپنگ کے دوران بیش قیمت انعامات جیتنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
‘چیزاپ’ کے کراچی میں چھ ڈیپارٹمنٹل سٹورز ہیں جو نارتھ ناظم آباد، سی ویو، شہناز آرکیڈ شہیدملت روڈ، الامین ٹاور مین نیپا فلائی اوور گلشن اقبال، حسن سکوائر اور کے ڈی اے سکیم گلشن اقبال میں واقع ہیں۔ ‘چیزاپ’ کاملتان میں سٹور پیس اینڈ پیس شاپنگ مال بوسن روڈ نزد چونگی نمبر 6 پر واقع ہے۔
یہ تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورز 6000 سے 42000 مربع فٹ تک کے سائز پرمشتمل ہیں۔ جو سٹور جتنا بڑا ہوگا،  وہاں ورائٹی بھی اسی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں ہر عمر کے مرد و خواتین کے کپڑے، جوتے، ہیلتھ اور بیوٹی پراڈکٹس، گراسری، خواتین کے ہلکے کپڑے، کچن وئیر، ہائوس وئیر اور مرد و خواتین کے انڈرگارمنٹس بھی فروخت ہوتے ہیں۔اسی طرح بچوں کے کھلونے بھی دستیاب ہیں۔

GET THE BEST DEALS IN YOUR INBOX

Don't worry we don't spam

Retailer Pakistani
Logo