میٹ ون

گوشت کا ریٹیل بزنس کرنے والی کمپنی نے محض پانچ برسوں میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
کراچی سے گوشت کا ریٹیل بزنس شروع کرنے والی’ الشہیر کارپوریشن لیمیٹڈ‘ اب پورے پاکستان میں کاروبار پھیلانے کے لئے کوشاں ہے۔ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں کمپنی لاہور کے قریب ریڈ اور وائٹ میٹ ، دونوں کے جدید سلاٹر ہاؤسز اور میٹ پروسیسنگ یونٹس قائم کرے گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران احمد خلیلی کہتے ہیں کہ اگر اس وقت ریڈ میٹ مارکیٹ میں مزید 10کھلاڑی بھی داخل ہوجائیں تو وہ بھی پاکستان میں گوشت کی طلب کو پورا نہیں کرپائیں گے۔جوں جوں نئے کھلاڑی مارکیٹ میں داخل ہوں گے، کنزیومرز کے شعور میں اضافہ ہوگا اور یہ شعبہ ترقی کرے گا۔ہمارے ہاں کوالٹی کا ہائی جینک پروسیسڈ میٹ کی بہت طلب ہے لیکن اس طلب کو پورا کرنے کی تاحال کوشش نہیں جارہی۔ گوشت کا روایتی کاروبار کرنے والے اپنے انداز فروخت اور گوشت کے غیرمعیاری ہونے کے سبب کنزیومرز کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ مسٹر خلیلی کہتے ہیں کہ ہمیں مارکیٹ میں بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ’ میٹ ون‘ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی اپنی برانچز کھولنے کی تیاری کررہاہے۔
سن 2008ء میں ’الشہیر‘ نے کراچی میں اپنا پہلا سلاٹر ہاؤس قائم کیا تھا اور پھر جلد ہی وہ مشرق وسطیٰ میں گوشت ایکسپورٹ کرنے والے بڑے ناموں کی صف میں جاکھڑا ہوا۔اگرچہ ’الشہیر کارپوریشن ‘ کے ریوینیو کا بڑا حصہ اس کی ایکسپورٹ ہی کی مرہون منت ہے تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ کو بھی اس میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ چنانچہ سن 2010ء میں ’الشہیر‘ نے کراچی میں ’ میٹ ون‘ کے نام سے شاپ کھولی جو بیف، چکن اور مٹن کی ایک بڑی ورائٹی فروخت کرنے لگا۔ کمپنی نے تیزی سے آگے کا سفر طے کیا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سن 2015ء کے پہلے چھ مہینوں میں الشہیر کارپوریشن نے 115ملین روپے(ٹیکسز وغیرہ کی ادائیگی کے بعد) کمائے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے جب یہ سال ختم ہوگا تو کمپنی کی جیب میں اس سال کی کمائی 5ملین روپے تک ہوگی۔ اب تک کمپنی سالانہ 13فیصد کی شرح کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔ کمپنی نے ’خاص‘ کے نام سے بھی چھوٹی دکانیں کھولی ہیں جہاں ’میٹ ون‘کی نسبت کم قیمت پر گوشت فروخت ہوتا ہے لیکن معیارمیں وہ ’ میٹ ون‘ جیسا ہی ہوتا ہے۔اس آئیڈیا کے پیچھے اس سوچ کے سوا کچھ نہیں تھا کہ بڑے پیمانے پر عوام الناس کو معیاری گوشت فراہم کیا جائے۔کیونکہ ’میٹ ون‘ بہت سے لوگوں کی قوت خرید سے باہر تھا۔’خاص‘ برانڈ ایک سال پہلے ہی متعارف کرایا گیا، اس میں گروتھ کی شرح 200 فیصد رہی۔اس وقت اس کی 18برانچز ہیں۔
کراچی میں اپنی بنیادیں مضبوط کرکے کمپنی نے گزشتہ برس پنجاب میں اپنی پہلی آؤٹ لیٹ کھولی جبکہ دوسری کے لئے اسلام آباد کا انتخاب کیا۔ کمپنی نے کراچی میں اپنا سلاٹر ہاؤس قائم کیا جہاں ایک گھنٹے کے اندر40گائیں اور500بکریاں ذبح کی جاتی ہیں۔ اندرون سندھ میں ایک فارم ہاؤس بھی بنالیا ہے جہاں 2000مویشی موجود ہیں۔اس کا مقصود اچھی خوراک اور اچھے ماحول میں مویشیوں کی پرورش ہے تاکہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو اچھا گوشت میسر آئے۔لاہور میں ایسا ہی فارم ہاؤس اور سلاٹر ہاؤس قائم کر کے کمپنی پنجاب کی مارکیٹ میں اپنا اہم ترین کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کے ریٹیل اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عدنان حسین کہتے ہیں کہ ہم ہر چھوٹے اور بڑے شہر میں ایسا ہی منافع بخش سیٹ اپ قائم کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں مختلف شہروں سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ ہم ان کے ہاں بھی اپنا کاروبار شروع کریں۔

GET THE BEST DEALS IN YOUR INBOX

Don't worry we don't spam

Retailer Pakistani
Logo