Supply Chain Connecting World

نئے کاروبار کیسے ایجاد ہوتے ہیں؟ یہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

لیاقت علی تارڑ

کاروبار کسی پرابلم سے جنم لیتا ہے۔ مثلاً پیرس کے لوگ نہاتے نہیں تھے تو ان سے بدبو آتی تھی ان کو بدبو کی پرابلم پیش آئی جس سے چٹکارا پانے کے لیے پرفیوم ایجاد کی اور یہ ایک کاروبار بن گیا۔
ایسے ہی کہیں پہنچنے کی پرابلم تھی تو اس کے حل کے لیے سائیکل سے ہوائی جہاز تک بن گئے اور ان کی انڈسٹریز لگ گئی۔

کچھ کاروبار کسی مشکل کے موجودہ حل کو مزید بہتر حل کی صورت میں جنم لیتے ہیں۔جیسے کہ پہلے لوگ پرندوں کے پروں سے لکھائی کرتے تھے مگر اس آئیڈیا کو بہتر شکل دینے کی کوشش کی گء اور آج بہت مہنگے پن ایجاد ہو چکے ہیں جن کی مالیت کء ڈالر ہے۔

کاروبار۔۔۔۔۔کاروبار اصل میں ہے ہی لوگوں کی پرابلم کا حل۔آج بہت سے دوستوں کو سمجھ نہیں آتی کہ کیا کام کریں جو جدت والا ہو۔تو ان دوستوں کو میرا مشورہ ہے کہ اپنے اردگرد دیکھیں۔معاشرے کو کاروباری نظر سے دیکھیں کہ اس میں لوگوں کو کیا مشکلات ہیں جن کا حل پیش کر کے آپ روپیہ کما سکتے ہیں۔ لوگوں کی کیا ضروریات ہیں جو پہلے پوری نہیں ہو رہی اور ہم ان کو پورا کر کے بزنس کی شکل دے سکتے ہیں۔

آئیے ہم سب مل کر اس پوسٹ پر معاشرے کی ایسی پرابلمز اور ان کا کاروباری حل تلاش کرتے ہیں۔ اپنے آئیڈیاز شیئر کرتے ہیں۔

کیا ہے آپ کا آئیڈیا؟ کوئی ایسی ایجاد جو کم از کم ایک لاکھ لوگوں کے استعمال میں آئے۔ آپ کی ایجاد یا پراڈکٹ اگر ایک لاکھ لوگ استعمال کریں اور آپ ان سے ماہانہ ایک ڈالر کمائیں تو ایک سال کا آپ بارہ کروڑ کما لیں گے۔اور بیس کروڑ آبادی والے ملک میں یہ کام مشکل نہیں جہاں انٹرنٹ کی وجہ سے مارکیٹنگ بھی آسان ہو گئی ہے۔
تو کریں اپنے آئیڈیاز شیئر تاکہ ان کو عملی طور پر زیر بحث لا کر سب کی مدد کی جائے

GET THE BEST DEALS IN YOUR INBOX

Don't worry we don't spam

Retailer Pakistani
Reset Password