“چیز اپ” کا پاکستان میں مزید نئے سٹورز کھولنے کا اعلان

sample-ad

پاکستان کی سب سے بڑی ڈیپارٹمنٹل سٹور چین’چیز اپ‘(CHASE UP ) کراچی ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کامیاب کاروبار کرنے کے بعد اب پاکستان کے دیگر کئی شہروں میں سٹورز کھولنے کے منصوبے پر آگے بڑھ رہی ہے۔

سن1984 میں کراچی میں اپنا پہلا ڈیپارٹمنٹل سٹور کھولنے والے کاروباری ادارے کے کراچی میں 6 ڈیپارٹمنٹل سٹورز ہیں جو نارتھ ناظم آباد، سی ویو، شہناز آرکیڈ شہیدملت روڈ، الامین ٹاور مین نیپا فلائی اوور گلشن اقبال، حسن سکوائر اور کے ڈی اے سکیم گلشن اقبال میں واقع ہیں۔ ’چیزاپ‘ کاملتان میں سٹور پیس اینڈ پیس شاپنگ مال بوسن روڈ نزد چونگی نمبر 6 پر واقع ہے۔

اسی طرح چیز اپ کا فیصل آباد میں سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر سٹوربھرپور انداز میں کاروبار کررہاہے، ملتان میں بوسن روڈ پر جبکہ گوجرانوالہ میں اس کا سٹور مین جی ٹی روڈ پر لون پیلس کے نزدیک، انڈسٹریل اسٹیٹ ماڈل ٹائون میں واقع ہے۔

ان تمام سٹوروں میں تمام اشیا ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں۔ چیزاپ کے سٹوروں میں گروسری، کاسمیٹکس،گارمنٹس، کراکری اور آرٹیفشل جیولری سمیت بہت کچھ خریداروں کے لئے دستیاب ہوتا ہے۔ چیز اپ وقتاً فوقتاً اپنے خریداروں کو شاپنگ کے دوران بیش قیمت انعامات جیتنے کے مواقع بھی فراہم کرتا رہتا ہے۔

چیزاپ کے تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورز24000 سے 96000 مربع فٹ تک کے سائز پرمشتمل ہوتے ہیں۔ جو سٹور جتنا بڑا ہوتا ہے ، وہاں ورائٹی بھی اسی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں ہر عمر کے مرد و خواتین کے کپڑے، جوتے، ہیلتھ اور بیوٹی پراڈکٹس، گراسری، خواتین کے ہلکے کپڑے، کچن وئیر، ہاﺅس وئیر اور مرد و خواتین کے انڈرگارمنٹس بھی فروخت ہوتے ہیں۔اسی طرح بچوں کے کھلونے بھی دستیاب ہیں۔